
مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل، پوسٹر آویزاں
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے پوسٹر آویزاں کردیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر آویزاں کردیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے 5 اگست کو ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوم سیاہ کی اپیل تمام آزادی پسند کشمیری تنظیموں کی جانب سے کی گئی ہے، پوسٹر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیا گیا ہے۔
پوسٹروں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لیا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کیا جائے۔
پوسٹروں میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی نظربندوں کورہا کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کرکے علاقے میں فوجی محاصرہ مسلط کردیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News