
11 سالہ رشتہ توڑنا موت جیسا محسوس ہوا، پوجابھٹ
بگ باس او ٹی ٹی ٹو میں بطور ممبر موجود عالیہ بھٹ کی بڑی بہن اور مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے اپنی طلاق کوزندگی کا ’کم ترین مرحلہ‘ قرار دیا۔
پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی طلاق کے لئے اپنے سابق شوہر کو بالکل بھی مورد الزام نہیں ٹھہراتی۔ وہ رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں شریک مدمقابل جیا شنکر سے بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے خود سے ہار نہ ماننے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ اپنا اعتماد حاصل کیا۔
پوجا نے کہا، ” میری زندگی کا سب سے نچلا موڑ وہ تھا جب میں نے اپنی 11 سالہ شادی کے بعد اپنے شوہر کو طلاق دی تھی اور یہ مکمل طور پر میرا فیصلہ تھا۔ میں خود سے جھوٹ نہیں بول سکتی تھی کیونکہ مجھ میں اس رشتے کو جاری رکھنے کا احساس نہیں تھا۔”
اداکار اور فلمساز نے مزید کہا، ” میں اپنی زندگی آرام سے گزارنا چاہتی تھی اس لئے میں نے اپنے 10 سے 11 سالہ پرانے تعلق کو ختم کردیا، میرا شوہر برا شخص نہیں ہے۔ ہمارے درمیان جو کچھ تھا وہ موجود تھا،طلاق لینے کا فیصلہ میرا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News