Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے کی صحت کیلئے 6 ماہ تک ماں کا دودھ بچے کا حق ہے، ماہرین صحت

Now Reading:

بچے کی صحت کیلئے 6 ماہ تک ماں کا دودھ بچے کا حق ہے، ماہرین صحت

بچے کی صحت کیلئے 6 ماہ تک ماں کا دودھ بچے کا حق ہے، ماہرین صحت

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچے کی صحت کیلئے 6 ماہ تک ماں کا دودھ بچے کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ اگست 2023 کی مناسبت سے نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے چلڈرن اسپتال کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔

ڈائریکٹر نیوٹریشن سیل بلوچستان، ڈاکٹر نعیم اللہ زرکون، سی ای او بی سی ایچ کیو ڈاکٹر حبیب اللہ بابر، پروفیسر بشیر ابڑو، ڈاکٹر شماٸل مندوخیل،  یونیسیف نیریشن أفیسر  عمران جتوٸی، ڈاکٹر عامر اکرم صدر پی پی اے ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو، پراونشل نیوٹریشن منیجر سلطان ترین نے سیمینار سے خطاب کیا۔

سینیر ڈاکٹرز اورطبی عملہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سیمینار میں شریک تھے اور سیمینار کے اہتمام کا مقصد نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

Advertisement

ماہر ڈاکٹرز طبی ماہرین اور دیگر شرکاء نے سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں، ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے، ماں کے دودھ کی بچے تک فراہمی معاشرے کی اولین زمہ داری ہے۔

شرکاء  کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سیمینار کا مقصد ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے مؤثر معلومات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ کی عمر کے بعد سے بچے کوخوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے، ماں کے دودھ کی افادیت اور غزایت کی آگاہی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت میڈیا ، مزہبی سکالرز، علماء کرام کو بھی موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز طبی عملہ سمیت سماجی کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر