
پاکستان شاہینز نے کم ہدف کا کامیابی سے دفاع کرکے ملیبورن رینیگیٹز کو شکست دے دی
پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ملیبورن رینیگیٹز کو شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان شاہینز نے بولنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دوسری جیت درج کروادی ہے۔
پاکستان شاہینز نے ملیبورن رینیگیٹز کو 19.4 اوورز میں 85 رنز پر ڈھیر کرکے 94 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا۔
علی اسفند اور عرفات منہاس نے تین تین وکٹیں حاصل کرکے شاندار بولنگ مظاہرہ کیا، علی اسفند نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دیے جب کہ انہوں نے 16 گیندیں ڈاٹ کروائیں۔
اسی طرح عرفات منہاس نے 4 اوورز میں 15 رنز دیے اور 15 گیندیں ڈاٹ کروائیں جب کہ سجاد علی، فیصل اکرم اور احمد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 18.5 اوورز میں 93 رنز کا ہدف دیا تھا۔
شاویز عرفان نے 32 گیندوں پر سب سے زیادہ 34 رنز بنائے جس میں ان کے دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جب کہ باسط علی اور فیصل اکرم نے 13،13 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ پاکستان شاہینز اگلا میچ کل اسی مقام پر اسٹارز کے خلاف کھیلے گی جو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News