Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

Now Reading:

عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی
منظور وسان

عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے سندھ میں پی پی کے خلاف الائنس بننے اور الیکشن میں تاخیر ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے کہ عام انتخابات اچھے خاصے وقت کے لئے ملتوی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی کروانے میں انٹرنیشنل قوتوں اور قرضہ دینے والوں کا بھی کردار ہوسکتا ہے، مممکن ہے کہ نگران سیٹ اپ تین ماہ سے دو سال تک چلے۔

مشیر زراعت نے کہا کہ الیکشن کے وقت سندھ میں پی پی پی کے خلاف ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی کا الائنس بن سکتا ہے اور الائنس میں مولانا فضل الرحمان کا کردار ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی کچھ قوتیں چند پارٹیوں کو پی پی پی کے خلاف میدان میں اتارتی ہیں، مجھے اچھے دن نظر نہیں آرہے، یہ ہفتہ اور دو ماہ بڑے اہم، بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا۔

Advertisement

منظور وسان نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں، نگران وزیراعظم یا وزرائے اعلیٰ سیاسی نہیں ہونگے، کسی بھی وقت بڑا سرپرائز آسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر