عدالت نےتوشہ خان کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے4 گواہوں کوغیر متعلقہ قراردے دیا
عدالت نےتوشہ خان کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے4 گواہوں کوغیر متعلقہ قراردیتے ہوئے کل حتمی دلائل طلب کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس ہوئی۔
سماعت کے آغازمیں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہرعدالت کے روبرو پیش ہوئے اور انھوں نے پرائیویٹ 4 گواہان کی لسٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
بیرسٹرگوہر نے عدالت کو بتایا کہ ایک گواہ کا تعلق ٹیکس ریٹرنز سے ہے، دوسرے گواہ کا تعلق نجی بینک سے ہے جس پر جج ہمایوں دلاور نے استفسارکیا کہ آج آپ نے گواہان کو پیش کرنا تھا صرف لسٹ کی فراہمی نہیں کرنی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرگوہر نے جواب دیا کہ کل تک کا ٹائم دیں ہم پیش کردیں گے جس پرجج ہمایوں دلاور نے کہا کہ صبح سے دو سے تین مرتبہ سماعت میں وقفہ ہوا اور اب بھی آپ ٹائم مانگ رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ سوال جھوٹے ڈیکلریشن کا ہے، کوئی بھی دفاع نہیں لیتا کہ یہ فارم میں نے پر نہیں کیا بلکہ کسی دوسرے نے کیا تھا، فارم بی سے متعلق شہادت آنی ہے کہ ڈیکلریشن جھوٹا نہیں تھا۔ ہارون یوسف پی ٹی آئی کے سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری ہیں جنہیں یہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے دلائل دیے کہ ابھی تو انہوں نے زبانی کلامی بتایا ہے کہ گواہ کون ہیں، جس کو گھڑی فروخت کی ہے وہ گواہ ہوتا تو بات سمجھ میں آتی تھی،
بیرسٹرگوہرنے کہا کہ یہ غیر ضروری بات کررہے ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ آپ دونوں غیر ضروری بات نہ کریں، آپ کو بار بار وقت دے رہے ہیں، پچھلے تین گھنٹے سے عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
عدالت نے ڈیڑھ بجے تک گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 4 گواہان کی فہرست عدالت میں پیش کردی، وائے آئی اے کے ٹیکس کنسلٹنٹ محمد عثمان علی اور سینئیر مینجر قدیر احمد،آئی ٹی پی کے سینئیرمینجر نوید فرید، پی ٹی آئی کے رؤف حسن بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
وقفے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوبارہ سماعت ہوئی تو وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز اور سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان بھی عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔
عدالت نے بیرسٹرگوہرسے استفسارکیا کہ گواہ کدھر ہیں؟ جس پربیرسٹر گوہرنے جواب دیا کہ گواہ پیش کرنے کے لئے کل تک وقت کی استدعا کی ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابھی تک گواہوں کو سمن کرنے کی کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی۔ یہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کے گواشواروں سے متعلق کیس ہے، جن گواہوں کی لسٹ دی گئی ان میں یہ نہیں بتایا گیا وہ کس متعلق ہیں، لسٹ کے مطابق پہلے تین گواہ ٹیکس کنسلٹنٹ ہیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد کرتے ہوئےکیس میں کل حتمی دلائل طلب کرلیے۔
جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ فریقین کل دلائل دیں وگرنا حق دفاع ختم کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
