Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنا نام بالی ووڈ کی قابل ذکر شخصیات میں شامل کرنے پر فخر ہے، نورا فتیحی

Now Reading:

اپنا نام بالی ووڈ کی قابل ذکر شخصیات میں شامل کرنے پر فخر ہے، نورا فتیحی
نورا فتیحی

اپنا نام بالی ووڈ کی قابل ذکر شخصیات میں شامل کرنے پر فخر ہے، نورا فتیحی

بالی ووڈ کی کامیاب اسٹار نورا فتیحی نے کہا ہے کہ بنا کسی سپورٹ کے اس انڈسٹری میں اپنا نام بنانے پر خود پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

معروف ڈانسر نورا فتیحی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے  اور بتایا ہے کہ وہ کس طرح اس انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

ایک خصوصی انٹرویو میں بات چیت کے دوران، نورا فتحی نے اپنے کیریئر کی شروعات کے وقت کو یاد کیا اور کہا کہ وہ کس گلی سے آئی ہیں اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔

انہوں نے کہا “سب جانتے ہیں کہ میں یہاں کی نہیں ہوں، میں دنیا کے دوسری طرف سے آئی ہوں، میں یہاں کسی کو نہیں جانتی تھی، میرا یہاں کوئی تعلق، دوست یا خاندان نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک گلی سے اپنی شہرت تک کے سفر کو جیا ہے اور اپنا نام اور مقام خود بنایا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید ان مواقعوں کا ذکر کیا جو انہوں نے انڈسٹری میں حاصل کئے۔ “انڈسٹری میں ہر ممکن کام کرنے سے لے کر، وہ تمام کام جو میرے پاس آیا، میں نے یہ سب کچھ کیا ہے، میں نے یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا ہے کہ میں وہاں پہنچ سکوں جہاں میں پہنچنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر پرفارم کرنا چاہتی ہیں اور ساتھ ہی اس لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور ان کے کام کو پسند کیا۔

نورا فتحی ایک مشہور ڈانسر ہیں جنہوں نے سلمان خان کی میزبانی والے ریئلٹی شو ‘بگ باس 9’ میں اپنے کام سے شہرت حاصل کی، اس کے بعد سے نورا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر