پاکستان اور بھارت کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، پاکستان اور بھارتی قیادت کے لیے امریکہ کا کیا پیغام ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسائل براہ راست بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوں گے۔ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے بھارت میں نفرت پر مبنی واقعات میں اضافے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت میں سب سےامن کے ساتھ رہنے اور فسادات سے گریز کرنے کی درخواست کرتےہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاکستان میں انتخابات سےمتعلق بول نیوز کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کی طرف داری نہیں کرتے۔
میتھیوملر نے کہا کہ ہم آزادانہ، صاف اورشفاف انتخابات کی حمایت کرتےہیں۔
افغانستان سے پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسدادمنشیات کے لیے سالانہ 4ملین ڈالرز فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
