Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

Now Reading:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے
الیکشن کمیشن

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں عام انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کیا اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے نمائندے سے مکالمہ کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ترجیحی لسٹ میں چڑیا کا نشان تیسرے نمبر پر رکھا۔ آپ چڑیا کا نشان لے لیں، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التواء ہے، تاہم الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کردیا جبکہ جے یو آئی (ف) کو کتاب، پاکستان مسلم لیگ کو کپ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رابطہ جمیعت اسلام کو انگوٹھی، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی، ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ، جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ، پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس، اللہ اکبر تحریک کو جگ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کردیا ہے جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر