صادق سنجرانی سے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان کی ملاقات
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی انتظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صادق سنجرانی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے تمام شعبہ جات میں تعاون اور اشتراک بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
