Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر سے بھرپور 2 ہلال کی تنصیب کا کام مکمل

Now Reading:

شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر سے بھرپور 2 ہلال کی تنصیب کا کام مکمل

مسجدالحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر سے بھرپور 2 ہلال کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے 2 ہلالوں کی تنصیب کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی برائے پروجیکٹس اور انجینئرنگ اسٹڈیز کی نمائندگی کرنے والی صدارت نے شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور وزارت خزانہ میں موجود  مکہ مکرمہ  پراجیکٹس کے لیے تعمیراتی انتظام کے دفتر کی جانب سے اس منصوبے کی نگرانی کے باعث یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔

ایجنسی کے انڈر سیکرٹری انجینئر محمد بن سلیمان الوکدانی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز گیٹ کے میناروں کی دو ہلالیں مکمل ہوچکی ہیں جن  کا شمار اسلامی طرز تعمیر کے سب سے نمایاں منصوبوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے اس کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں میناروں کے اوپر نصب کیا گیا ہے اور دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ اور اونچائی تقریباً 9 میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور ہر ہلال کیلئے اس کی بنیاد 2 میٹر چوڑی رکھی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ کاربن فائبر سے بنا ہے جسے انتہائی پائیدار اور مضبوط سمجھا جاتا ہے، اس پر سنہری شیشے کا کام کیا گیا ہے اور اس کا اندرونی حصہ لوہے سے بنا ہے۔

محمد بن سلیمان الوکدانی کا مزید کہنا تھا کہ میناروں کی تنصیب عظیم الشان مسجد اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کی خصوصی ہدایت کے مطابق عمل میں آئی ہے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

یاد رہے کہ مسجدالحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ کا افتتاح گزشتہ برس اپریل میں ادارہ امورحرمین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعرحمٰن السدیس نے کیا تھا جس کا مقصد عمرہ زائرین اور مسجد الحرام آنے والوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنا تھا کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران مسجد الحرام آنے والے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر