ایشیز 2023 میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کا غلبہ رہا
ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط ایشیز سیریز کا حالیہ ایڈیشن جون ، جولائی میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کا غلبہ رہا۔
حالیہ ایشیز سیریز کے ٹاپ اسکورر آسٹریلیا کے عثمان خواجہ (496) اور ٹاپ وکٹ ٹیکر آسٹریلیا کے ہی مچل اسٹارک(23) رہے۔
بلے بازوں میں انگلینڈ کے زیک کرولی 480 رنز کے ساتھ دوسرے، جو روٹ 412 رنز کے ساتھ تیسرے ، بین اسٹوکس 405 رنز کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 373 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
Usman Khawaja finished the series as the top run-scorer for the Men's #Ashes 👊
AdvertisementMore 👉 https://t.co/ySetjk0O41 pic.twitter.com/lTqr196N9u
— ICC (@ICC) August 2, 2023
بولرز میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ22 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، کرس ووکس 19 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 18 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ 16 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
The bowlers had a huge say in the thrilling Ashes contest 🔥
AdvertisementThe stunning numbers behind the series 👉 https://t.co/2GAxxFqfyZ pic.twitter.com/sbiH5QaVsi
— ICC (@ICC) August 2, 2023
واضح رہے کہ ایشیز سیریز میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ (5028) رنز بنانے کا اعزاز آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین کے پاس ہے جبکہ سب سے زیادہ (195) وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ہی شین وارن کے پاس ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
