
ایشیاکپ 2023 کا پرومو جاری، بابر اعظم بھی شامل
ایشیاکپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہونے جارہا ہے جس کا پرومو آج بھارتی اسپورٹس چینل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی اسپورٹس چینل اسٹار اسپورٹس کی جانب سے پاکستان میں 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2023 کا انٹینسٹی پرومو جاری کیا گیا ہے۔
Tension. Aggression. Passion. 🔥
Get ready for an adrenaline-fueled showdown as the playground of passionate rivalries like #INDvPAK is all set to ignite at the #AsiaCup2023! 💪🏻
AdvertisementTune-in to #AsiaCupOnstar
Aug 30 Onwards and catch #INDvPAK on 2 Sep | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/2akJWZiIJE— Star Sports (@StarSportsIndia) August 3, 2023
45 سیکنڈز کے پرومو میں ایشیائی ٹیمیں بھارت، پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش شامل ہیں۔ اس ویڈیو میں گذشتہ ایشیاکپ ٹورنامنٹس کے پرجوش لمحوں کو دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ پرومو پر شعیب اختر کی تنقید
پرومو پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے جب کہ زیادہ تر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس میں تمام ہی پسندیدہ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا جس میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان شامل تھے۔
شائقین کرکٹ بالخصوص پاکستانی شائقین نے پورمو میں بابر اعظم کو شامل نہ کرنے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکرین ٹائم کم دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
This promo is way better than the Worldcup Promo …
Feel the heat…❤️🔥#Asiacup https://t.co/DQhaeYobYC— Ahmed (@born_realist_IK) August 3, 2023
Rare good promo https://t.co/L2dvG0Mbpp
Advertisement— Starlord (@NotTheDarkBlade) August 3, 2023
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرومو سے بابر اعظم باہر، مداح بھڑک اٹھے
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہوگا جس کا افتتاحی میچ پاکستان نیپال سے ملتان میں کھیلا گا۔
رواں سال ایشیا کپ 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور نیپال سے ہوگا جب کہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News