پاک بحریہ کے آخری ٹائپ21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آخری ٹائپ۔21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کے آخری ٹائپ۔21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، مہمان خصوصی نے گزشتہ تین دہائیوں میں مادر وطن کے دفاع کیلئے پی این ایس طارق کی شاندار خدمات کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے جہاز کو بہترین آپریشنل حالت میں برقرار رکھنے پر جہاز کے عملے کی تعریف کی، 1993 میں برطانیہ کی رائل نیوی سے لیے گئے اس جہاز کی پاک بحریہ میں شمولیت کے وقت وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، پی این ایس طارق نے اب تک متعدد مشن انجام دیے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 2005 میں سونامی کے بعد مالدیپ میں بھی سابق پی این طارق نےسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بھی حصہ لیا، پی این ایس طارق کو پاکستان نیوی اور رائل نیوی کی یادگار کے طور پر برطانیہ کے بحری میوزیم رکھا جائے گا۔
تقریب میں سول و ملٹری شخصیات بشمول پی این ایس طارق کے سابق کمانڈنگ افسروں اور عملے نے شرکت کی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
