Advertisement
Advertisement
Advertisement

5 اگست 2019 کشمیر کی حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، عبدالحمید لون

Now Reading:

5 اگست 2019 کشمیر کی حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، عبدالحمید لون
عبدالحمید لون

5 اگست 2019 کشمیر کی حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، عبدالحمید لون

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 کشمیر کی حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

مقبوضہ کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام کشمیریوں کو ان کی زبان، تاریخ اور نسلی ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی گہری سازش تھی۔

عبدالحمید لون  نے کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے  لاکھوں کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 اور اس کے بعد اٹھائے گئے اقدامات بنیادی طور پر ایک مذموم منصوبے کا حصہ تھے جس کا مقصد کشمیریوں سے ان کی شناخت، ان کی زبان، ان کی ثقافت چھیننا تھا۔

حریت رہنما نے مزید کہا کہ  بھارت کی فسطائی حکومت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے جان بوجھ کر بیرونی دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

عبدالحمید لون نے کہا کہ نوجوانوں کو ’جعلی مقابلوں‘اور نام نہاد ’کورڈن اینڈ سرچ‘آپریشنز میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی حقیقی سیاسی قیادت جیلوں میں بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر کاز کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اور استصواب رائے کے حق تک کھڑا رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر