برطانوی نشریاتی ادارے نے لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کیا
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے عالمی شہرت کی حامل بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کیا۔
لتا منگیشکر نے دہائیوں طویل کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے جن میں سے بیشتر کو سدابہار قرار دیا جاتا ہے۔
برصغیر میں شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو گا جس نے لتا منگیشکر کی آواز سُنی اور اس سے متاثر نہ ہوا ہو۔ گائیکی کے فن سے وابستہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر جیسی مدھر اور پاکیزہ آواز، سروں کی پختگی اور باجے کی تین سپتک تک آسانی سے گانا ان کا خاصا تھا۔
بی بی سی نے لتا منگیشکر کے گانے ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کی دھن کو آرکسٹرا پر بجا کر بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا جسے سننے والے سنتے ہی رہ گئے۔
ویڈیو دیکھیں:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ معروف گلوکارہ طویل عرصے سے بیمار تھیں ، جس کے باعث 6 فروری 2022 کو 92 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
