Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہزارہ ایکسپریس حادثہ؛ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا

Now Reading:

ہزارہ ایکسپریس حادثہ؛ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا
ہزارہ ایکسپریس

ہزارہ ایکسپریس حادثہ؛ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا

نواب شاہ کے مقام پر گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے افسوسناک حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حادثے کے بعد ریلوے حکام نے 18 گھنٹے بعد ڈاؤن بحال ٹریک بحال کردیا ہے، مسافر ٹرینیں روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اسٹیشن ماسٹر شاہد عمرانی نے تصدیق کی ہے کہ گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس اور شاليمار ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا ہے اور 2 گھنٹے تک اپ ٹریک بھی بحال کردیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک سے بوگیاں ہٹا دی گئی ہیں جبکہ مرمتی کام جاری ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کی تحقیقات شروع

Advertisement

دوسری جانب نواب شاہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر فیڈرل جنرل انسپکٹر ریلوے علی محمد آفریدی سرہاری پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

ایف جی آئی آر علی محمد آفریدی نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے میں پندرہ دن لگ سکتے ہیں، یہ حادثہ ہے یا تخریب کاری دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے بعد رپورٹ ترتیب دیں گے، مکمل انکوائری کی جائے گی کہ اتنا بڑا حادثہ کیسے ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر