ناظم آبادبلاک 3میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
سندھ ہائی کورٹ نے علاقہ مکینوں کی درخواست پرایڈمن سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی ایڈمن ایمپلائزسوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایڈمن سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے اورڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کے منہدم کرنے کی کارروائی آرکیٹیکچر انجینئر کی نگرانی میں کی جائے، عمارت منہدم کے اخراجات بلڈر خود ادا کریں گے۔
ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ عدالت کے احکامات اور نوٹس کے باجود غیر قانونی تعمیرات جاری ہی تھی، سماعت کے دوران عدالت میں تعمیرات کی حالیہ تصاویر بھی جمع کروادی گئیں تھی۔
درخواست میں حکومت سندھ، ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہری تنویر ،کامران اور انتخاب کی جانب سے درخواست کی گئی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ بلڈر کی جانب سے بلڈنگ کے حوالے سے ضروری اجازت نامے حاصل کئے بغیر تعمیرات کی جارہی ہیں، ایس بی سی اے کو اس حوالے شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، بلڈر کی جانب سے پلاٹ نمبر بی 172 بلاک پانچ میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔
درخواست علاقہ مکینوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
