
وزارت آئی ٹی نے سرکاری ملازمین کیلئے بیپ پاکستان اپلیکیشن لانچ کردی
اسلام آباد: وزارت آئی ٹی نے سرکاری ملازمین کیلئے بیپ پاکستان اپلیکیشن لانچ کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیپ اپلیکیشن کو 41 وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے لانچ کردیا گیا، بیپ پاکستان وٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشنز کا متبادل ہوگی۔
بیپ پاکستان سرکاری ملازمین کے محفوظ رابطوں کیلئے استعمال ہوگی اور اس میں آڈیو، ویڈیو کالنگ، ویڈیو کانفرسنگ کی سہولت ہوگی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے بیپ اپلیکیشن لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اپنی اور پہلی کمیونکیشن اپیلیکشن کا تجرباتی آغاز کیا ہے، دوسرے فیز میں تمام سرکاری ملازمین اور تیسرے فیز میں عوام ایپلیکیشن کا استعمال کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے استعمال سے آڈیو ویڈیو لیک کے خوف سے باہر نکل سکتے ہیں، اس اپلیکیشن کا سرور پاکستان میں ہونے سے یہ محفوظ ترین ہوگی، اس اپلیکیشن کا سورس کوڈ بھی پاکستان میں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 79 ارب کی لاگت سے کنیکٹوٹی کے 83 نئے منصوبے شروع کیے گئے، ان منصوبوں سے 4 کروڑ کی آبادی کنیکٹوٹی کے ساتھ منسلک ہو جائے گی۔
امین الحق نے مزید کہا کہ 2022 میں تقریباً 22 ملین موبائل فون کی پاکستان میں مینوفکچرنگ ہوئی، پاکستان میں بننے والے موبائلز کی قیمت بھی کم رکھی گئی۔ 2020 میں وزارت سنبھالی تو آئی ٹی ایکسپورٹ 1 بلین ڈالر تھی، حکومت ختم ہورہی ہے لیکن ہم بنیاد رکھ کرجارہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News