ہزارہ ٹرین حادثے کے ذمے داروں کو سزا ملےگی، سعدرفیق
وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ہزارہ ٹرین حادثے کے ذمے داروں کو سزا ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوےے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوابشاہ اور سکھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی، ٹرین مناسب رفتار سے چل رہی تھی،
وزیرریلوے نے کہا کہ پہلے ریلیف پھرتحقیقات ہونگی، تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور مکینیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دےدیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صبح سوچ رہا تھااللہ خیرکرے3دن رہ گئے کوئی بری خبرنہ آجائے، پی آئی اے کی بھی حالت خراب ہے، پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئرلائن تھی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، آمرانہ حکومتوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کررہےہیں، ہزارہ ٹرین حادثے کے ذمے داروں کو سزا ملےگی، ہزارہ ٹرین حادثہ وسائل کی کمی کے باعث پیش آیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئی ایم ایف خوشی کی بات نہیں مجبوری تھی، ہم دیوالیہ ہونےکےقریب تھے، جب ہم پیسے مانگیں گے توکون ہماری عزت کرےگا، پاکستان نہایت مشکل دور سے گزر رہاہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
