محمد حارث
پاکستان کو ایمرجنگ ایشیا کپ جتوانے والے کپتان محمد حارث نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت سے ایشیا کپ میں بچے بھیجنے کو نہیں کہا تھا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والے پاکستانی شاہینز کے کپتان محمد حارث نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں بڑے لڑکے تھے، ہم چھوٹے تھے تو ہم نے توبھارت سے نہیں کہا تھا کہ چھوٹے بچے لے کر آؤ۔
خیال رہے کہ محمد حارث کی قیادت میں پاکستانی شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی جس کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی شاہینز میں سب لڑکے بڑے اور تجربہ کار تھے لیکن بھارتی ٹیم میں کم عمر لڑکے تھے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں انٹرنیشنل میچز کا تجربہ تھا، تو ایسا نہیں ہے، صائم کے پانچ میچز ہیں، میرے 6، کامران غلام کا ایک اور طیب طاہر کے تین میچز ہیں اور یہ سب ٹی ٹوئنٹی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے 260 میچز کا تجربہ ہے اور آئی پی ایل چھوٹی لیگ نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
