
پاکستان و سعودی عرب دو ایسے ملک ہیں جن کے اسرائیل سے تعلقات نہیں ہیں، طاہر محمود اشرفی
طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
تفصیلات ک مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے چیئرمین کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آتش بشپ سبسٹین فرانسس شاء، سینٹ اینتھونی چرچ ریگل چوک لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مصائب کی مذہبی کتابوں کی عزت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم مسیحی اقلیتیں رہتی ہیں اور آئین نے تمام اقلیت کو ان کا حق دیا ہے، مسیحی برادری نے صحت و تعلیم ، فوج کے شعبہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا، ایک پلان کے تحت کوشش کی گئی کہ سویڈن میں قرآن نذر آتش کیا گیا انجیل کو جلانے کی کوشش کی گئی جو قابل مذمت ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ تمام آسمانی مذاہب و انبیا و رسول کی توہین جائز نہیں ہے، پوپ فرانسس اور عالمی قیادت کو شکریہ اداکرتا ہوں، قرآن پاک جلانے پر مذمت دلوں کو ٹھنڈک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے تمام آسمانی مذاہب کتب کو جلانے کےلئے قرارداد منظور کی کہ کسی کتب کو نہ جلایا جائے، مسجد علی جو شہید کی گئی ، جے یو آئی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کا حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔کوئی مذہب قتل کی اجازت نہیں دیتا قرآن میں واضح لکھا جس نے ایک کو قتل کیا تو پوری انسانیت کو قتل کیا۔
طاہر محمود اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگست میں یوم پاکستان پر کانفرنسیں منعقد کریں گے، کچھ لوگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں آزادی نہیں منائیں گے لیکن ہر چرچ اور مسجد مندر میں پاکستانی پرچم لہرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ملک و سلامتی اہم ہے، شانتی نگر ، جوزف کالونی ، یوحنا آباد ، پشاور چرچ یا خود کش ہو ہم اپنی اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑے رہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے اقلیت ایک ہیں قوم و فوج نے دہشت گردی کو ختم کیا، ہمیں اپنے ملک کے لئے سیاسی رواداری کی بات کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جج کو سلام پیش کرتا ہوں جن نے رضوانہ کے کیس میں ضمانت خارج کرنے اور گرفتاری کا حکم دیا، کوئی ایک ملک کے سفیر نکالنے سے فرق نہیں پڑے گا پاکستان بھارت کینیڈا چین سمیت سب ممالک کو مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیے۔
طاہر محمود اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی صدر نے سینے سے قرآن لگایا اور دنیا کو پیغام دیدیا، جو لوگ مذہبی کتابوں کو جلاتے ہیں ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، کوئی کتاب ہو یا کوئی نبی توہین کا معاملہ سب کا مسئلہ ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو نظام انصاف کی اصلاح چاہیے جب تک انصاف نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، انصاف رضوانہ کو پہلے ملنا چاہئے تھا جج نے مظلوم کرنے والوں کی ضمانت خارج کردی ہے، بدقسمتی نظام انصاف تنزلی اور چھٹیوں پرگیا ہوا ہے ظلم چوبیس گھنٹے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News