
اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل؛ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع
اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی نگران وزیر اعظم پر مشاورت کل ہو گی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین ناموں پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اتفاق رائے کی صورت میں کل نگران وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔
علاوہ ازیں پارلیمانی کمیٹی کے پاس فیصلے کیلئے تین روز ہوں گے، کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہوا تو حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم 24 گھنٹوں کے دوران قومی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کل قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ کل شام ارکان اسمبلی کا پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں الوداعی فوٹو سیشن بھی ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News