جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور تشویشناک امر یہ ہے کہ زیادہ تر مریضوں کو اس کی علامات کا بھی علم نہیں ہوتا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہارٹ اٹیک کے ہر 5 میں سے ایک مریض کی عمر 40 سال سے کم ہوتی ہے اور گزشتہ دہائی کے دوران ہر سال اس شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 40 سال یا اس سے کم عمر افراد میں ہارٹ اٹیک کا امکان معمر افراد جتنا ہی ہوتا ہے۔
کس کو زیادہ خطرے کا سامنا ہے؟
عموماً ہارٹ اٹیک کا سامنا خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ ہوتا ہے مگر حالیہ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ جوان خواتین میں اس کی شرح جوان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
ہارٹ اٹیک کا شکار بنانے والی وجوہات کیا ہیں؟
رپورٹس کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والے سب سے بڑے عناصر ہیں۔
مگر ان عناصر کے ساتھ ساتھ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا اور صحت کے لیے نقصان دہ غذاؤں کا استعمال (فاسٹ یا جنک فوڈ) سے بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
