Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم فیصلے ہوگئے

Now Reading:

پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم فیصلے ہوگئے

قومی اسمبلی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل سمیت 9 بل منظور کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی عدالتی کارروائی کی خدمت بل 2023 منظور کرلیا گیا، یہ بل وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

اجلاس میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا گیا، یہ بل بھی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن تبدیلی، ترمیمی بل 2023 بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، یہ بل بھی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

قومی اسمبلی نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا، یہ بل وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر نے پیش کیا۔

Advertisement

جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران کی طرف سے بل میں پیش کی گئی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا گیا، یہ بل وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین نے پیش کیا۔

بعد ازاں باہمی مشاورت کے بعد وزیر قانون نے قومی کمیشن برائے اقلیتی بل 2023 ترامیم کے ساتھ پیش کیا، ایوان نے بل کی ترامیم کے ساتھ منظوری دے دی، قومی کمیشن برائے اقلیتی بل میں اقلیتی اراکین کی ترامیم منظور کی گئیں۔

اجلاس میں فیڈرل سروس کمیشن ترمیمی بل 2023 بھی منظور کر لیا گیا، یہ بل وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ پروونشل پرافٹنگ اینڈ ہورڈنگ بل 2023 منظور کر لیا گیا، بل وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے پیش کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر