
وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے چا ئنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے چا ئنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی اور چا ئنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے وفد کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں حکومت پاکستان کی طرف سے گرین انرجی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین تعلقات میں مزید وسعت پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News