Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’ریلوے مسافروں کا انشورنس کور بڑھا دیا گیا ہے‘‘

Now Reading:

’’ریلوے مسافروں کا انشورنس کور بڑھا دیا گیا ہے‘‘
پاکستان ریلوے

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ریلوے مسافروں کا انشورنس کور بڑھا دیا گیا ہے۔ 

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی حادثہ کی صورت میں خدانخواستہ جان جانے کی صورت میں انشورنس کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کر دی گئی ہے۔اسی طرح ڈس ایبلٹی کی صورت میں تین لاکھ روپے کا انشورنس کور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان ریلوے اور سٹیٹ لائف کے مابین مسافروں کی انشورنس بارے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ پر دستخط کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ورچوئل طور پر شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر نے ریلوے افسران کو نواب شاہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر ان کے لواحقین کی تصدیق کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاں بحق افراد کی انشورنس کی رقم ان کے گھر جا کر ادا کی جائے اور زخمی افراد کو بھی جلد از جلد انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر