
متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ میں ہونے والی تقریب میں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں 80 تمغے جیتنے والے پاکستانی دستے نے شرکت کی۔
جشن آزادی پاکستان پر متحدہ عرب امارات قونصلیٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں جرمنی میں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں 80 تمغے جیتنے والے پاکستانی دستے نے خصوصی شرکت کی۔ قونصل جنرل نے اسپیشل بچوں کو تحائف دیئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی نے کہا پاکستان کے جشن آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قونصلیٹ میں ہم بھی پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ خصوصی بچوں نے اسپشل اولمپکس جرمنی میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ متحدہ عراب امارات اور پاکستان میں مثالی دوستی ہے۔
اس موقع پر اسپیشل کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم نے جرمنی میں کامیابیاں حاصل کی اور عرب امارات میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تقریب میں پاکستان کا ترانہ بھی پیش کیا گیا جب کہ یو اے ای قونصل خانہ کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News