Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانتوں کے امراض کا علاج اب مہنگا اور تکلیف دہ نہ رہا

Now Reading:

دانتوں کے امراض کا علاج اب مہنگا اور تکلیف دہ نہ رہا

دانتوں کے امراض جتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں اتنا ہی ان کا علاج مہنگا ہوتا ہے اور اگر تشخیص میں معمولی سی بھی غلطی ہوجائے تو نا صرف پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ انسانی چہرے کے خدوخال بھی بگڑ سکتے ہیں۔ کھانے پینے میں تکلیف اپنی جگہ مریض کو تنگ کیے رکھتی ہے۔  

آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے جہاں تمام شعبوں میں انقلاب برپا کردیا ہے وہیں صحت کے شعبے میں مؤثر اور جدیدیت کا باعث بنا ہے۔ مرض کی تشخیص درست اور علاج آسان و سستا ہوجاتا ہے۔

یونیورسٹی آف سرے کی قیادت میں کنگز کالج آف لندن، این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ، اور اورل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے آرٹی فیشل ماڈل تیار کیا ہے جو دانتوں کے نہایت مؤثر اور مکمل طور پر درست تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی قیمتی وقت اور پیسے کی بچت کر سکتی ہے اگر اسے زیادہ وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ریسرچ کی 1.55 ملین پاؤنڈز کی گرانٹ سے مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ کا مقصد دانتوں کے ریڈیو گرافس کو جمع کرنے، ان کی تشریح کرنے اور بیماری کی تشخیص میں مدد فراہم کرنے کے لیے ’ون ونڈو‘ حل فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس پروجیکٹ کا مقصد دانتوں کے امراض کی درست تشخیص کے ساتھ ساتھ اس پروجیکٹ کو روز مرہ پریکٹس میں مکمل افادیت کے ساتھ اس کے بہترین استعمال کو نافذ کیا جانا بھی شامل ہے۔

اب تک کی کوششوں میں تشریح شدہ ریڈیوگرامس کا ایک نمائندہ سیٹ اکٹھا کرنا اور دانتوں کی بیماری کا پتہ لگانے پر ایک حسب ضرورت آرٹی فیشل ماڈل کی تربیت شامل ہے۔ پروجیکٹ کا یہ اگلا مرحلہ ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر