
کراچی کی اہم سڑکوں پر ترقیاتی کام جاری، ٹریفک جام، عوام پریشان
کراچی میں ایک ہی وقت میں کئی اہم سڑکوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں، شہری ٹریفک جام کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ترقیاتی کام عوام کے لیے درد سر بن گئے، سڑکوں پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی کے حسن اسکوائر پل کے نیچے بی آر ٹی کی انڈر پاس کی کھدائی کے باعث ٹریفک کا دباؤ ہے جبکہ عیسیٰ نگری سے مچھلی کٹ نیپا جانے والی ٹریفک کی روانی آہستہ ہے۔
پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے حسن اسکوائر کی طرف آنے والی ٹریفک سنگل ٹریک میں چل رہی ہے اور مین بنارس چوک ترقیاتی کام کے باعث چاروں اطراف سے بند ہے۔
اس کے علاوہ حبیب بینک چوک سے جانے والی ٹریفک کو میٹرو شاپنگ مال کی جانب بھیجا جا رہا ہے جبکہ قصبہ کالونی سے آنے والی ٹریفک کو قذافی چوک سے باچا خان پل پر بھیج رہے ہیں اور عبداللہ کالج سے آنے والی ٹریفک کو باچا خان پل پر بھیج رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مین یونیورسٹی روڈ پر بھی بی آر ٹی کا ترقیاتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی آہستہ ہے، انکل سریا گارڈن، آغا خان سوئم روڈ بھی ترقیاتی کام کے باعث بند ہے تاہم ٹریفک کو جہانگیر پتنگی روڈ اور جوبلی کی طرف بھیج رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News