Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ 2023؛ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل 25 اگست سے شروع ہوگا

Now Reading:

ورلڈکپ 2023؛ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل 25 اگست سے شروع ہوگا
ورلڈکپ 2023؛ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل 25 اگست سے شروع ہوگا

ورلڈکپ 2023؛ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل 25 اگست سے شروع ہوگا

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوجائیں گی۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل افتتاحی میچ سے 40 روز قبل شروع ہوگا جو مختلف تاریخوں میں فروخت کیے جائیں گے۔

25 اگست سے غیر بھارتی وارم اپ میچز اور ایونٹ میں بھارت کے میچز کے علاوہ دیگر تمام میچز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے جب کہ 30 اگست کو گوہاٹی اور ترویندرم میں ہونے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا

31 اگست کو چنئی، دہلی اور پونے میں ہونے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، یکم ستمبر سے دھرم شالہ، لکھنؤ اور ممبئی میں بھارت کے میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

علاوہ ازیں 2 ستمبر کو بنگلورو اور کولکتہ، 3 ستمبر سے احمد آباد میں بھارت کے میچز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے جب کہ 15 ستمبر سے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

آئی سی سی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت سے قبل شائقین کرکٹ کو 15 اگست سے https://www.cricketworldcup.com/register پر جاکر ٹکٹوں کے اندراج کے لیے دلچسپی ظاہر کرنی ہوں گے۔

Advertisement

اس سے شائقین کرکٹ ٹکٹوں کے حوالے سے خبریں سب سے پہلے جان سکیں گے اور ورلڈ کپ میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement

آئی سی سی کے سربراہ کرس ٹیٹلی کہتے ہیں ’’ہم کرکٹ کے تمام شائقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اگلے ہفتے سے اپنی دلچسپی کا اندراج کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ ٹکٹوں کی خبریں حاصل کرنے والے پہلے لوگوں میں سے ایک ہیں اور کرکٹ کے سب سے بڑے ورلڈ کپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں‘‘۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر