رانی مکھرجی نے اپنے دوسرے بچے کے متعلق کیا اہم انکشاف
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی، جنہوں نے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا سے شادی کی ہے، اپنے دوسرے بچے کے متعلق کچھ بات کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 میں بطور اسپیکر شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 2020 میں حاملہ تھیں لیکن ان کا اسقاط حمل ہوا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے حمل کے پانچ ماہ میں اپنا دوسرا بچہ کھو دیا تھا اور یہ سانحہ ان کی فلم مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے کی شوٹنگ سے پہلے پیش آیا تھا۔
رانی نے کہا کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کے دوران سانحے کی کہانی شیئر نہیں کی کیونکہ انہیں لگا کہ اسے پروموشن کی حکمت عملی سمجھا جائے گا۔
رانی نے مزید کہا کہ نہ پروڈیوسر اور نہ ہی ہدایت کار آشیما چھبر کو ان کے اسقاط حمل کے بارے میں علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ یہ انٹرویو دیکھیں گے تو وہ کافی حیران رہ جائیں گے۔
اداکارہ نے یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا سے شادی کی ہے جس کے بعد اس جوڑے نے 2015 میں ایک بیٹی کا استقبال کیا، جس کا نام انہوں نے ادیرا رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
