Advertisement
Advertisement
Advertisement

درمیانی عمر میں لوگوں کے بال سفید کیوں ہو جاتے ہیں؟ وجہ جان لیں

Now Reading:

درمیانی عمر میں لوگوں کے بال سفید کیوں ہو جاتے ہیں؟ وجہ جان لیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ جوانی یا درمیانی عمر میں لوگوں کے بال سفید کیوں ہو جاتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بالوں کے سفید ہونے کا عمل پیدائشی مدافعتی نظام کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

مدافعتی نظام کے بہت زیادہ متحرک ہونے سے بالوں کی رنگت برقرار رکھنے والے خلیات میلانوسائٹس پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یعنی کسی وائرل انفیکشن سے متاثر ہونے اور بالوں کی سفیدی کے درمیان تعلق موجود ہے۔

چوہوں پر کیے جانے والے تجربات کے دوران دریافت کیا گیا کہ جب وائرس مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے تو متاثرہ خلیات کی جانب سے ردعمل کے طور پر انٹرفیرون تیار کیے جاتے ہیں، جو قریبی خلیات کو سگنل بھیجتے ہیں تاکہ وہ اپنا تحفظ کر سکیں۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق اگرچہ یہ سگنلز صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں مگر ان کی تعداد زیادہ ہونے سے میلانوسائٹس خلیات کی تعداد کم ہونے لگتی ہے اور بالوں کی رنگت بننے کا عمل تھم جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ چوہوں پر ہونے والی اس تحقیق کے نتائج کا اطلاق انسانوں پر ہو سکتا ہے یا نہیں، یہ کہنا تو مشکل ہے مگر اس سے ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ کچھ افراد کے بال جوانی میں ہی کیوں سفید ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر