
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ پہنچ گئے، ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےجنرل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں واش رومز کی ابتر صورتحال اور ناقص صفائی پر مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم ہوگئے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی، علاج معالجے کی سہولتوں اور اے سی چلنے کے بارے دریافت کیا جبکہ مریضوں اور تیمارداروں نے اے سی بند کی شکایات کیں جس پر محسن نقوی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کئے گئے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے موقع پر ہی فون کرکے صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت اور پرنسپل کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کی شکایات کو فی الفور ازالہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News