
یہ 4 پھل جوڑوں کے ایک عام مرض کا بہترین علاج ہیں
جوڑوں کے درد کی ایک اہم وجہ یورک ایسڈ کا جسم میں بڑھ جانا ہے یہ ایک ایسا تیزابی مادہ ہے جو جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے۔
اگر ایسی غذا کا کثرت سے استعمال کیا جائے جو جسم میں گرمی اورتیزابیت کو بڑھا نے کی وجہ بنتی ہیں جیسے گوشت اور مچھلی وغیرہ تو یہ جسم میں یورک ایسڈ کوبڑھا کر جوڑوں کے درد میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں۔
یورک ایسڈ کو دوا کے ساتھ کچھ غذائی احتیاط جبکہ کچھ پھلوں کے استعمال سے بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ یہاں پر ایسے ہی پھلوں کو ذکر کیا جارہا ہے۔
قدرتی طور پر یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مددگار پھل:
سیب
سیب میں مالیک ایسڈ پایا جاتا ہے جو خون میں یورک ایسڈ کو بڑھنے سےرروکنے کے ساتھ اسے بے اثر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس لیے ایسے افراد جن میں یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہوسیب کو اپنی غذا میں شامل کرنا نہ بھولیں۔
کیلا
بچوں اور بزرگوں کی پسندیدہ غذا کیلا جسم میں اضافی یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
چیری
چیری ایک چھوٹا لیکن نہایت صحت بخش پھل ہے جو یورک ایسڈ کی سطح کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔
یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنا کے لیے روزانہ صرف 10 چیری کھانا کافی ہیں اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چیری سے بنی جیم یا کوئی دوسرا میٹھا بھی اتنی ہی افادیت رکھتا ہے تو یہ بات غلط صرف تازہ چیریاں ہی یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مدد گارثابت ہوں گی۔
کرین بیریز
کرین بیریز کو عام طور پر ایک ایسے پھل کے طور پر جانا جاتا ہے جس میں یورک ایسڈ کے علاج کے لیے سب سے زیادہ طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ اس بیماری میں مبتلا ہیں تو کرین بیریزکو اہنی غذا کا حصہ بنائیں۔
کرین بیریز میں بہت سارے اینتھوسیاننز کے ساتھ وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے، جو کہ قدرتی طور پر یورک ایسڈ کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کوشش کریں اور دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گلاس کرین بیری کا رس پینے کو اپنی عادت بنالیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News