Advertisement
Advertisement
Advertisement

فونٹ کا سائز صارفین کو صحت مند کھانے کے انتخاب میں مدد دے سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

فونٹ کا سائز صارفین کو صحت مند کھانے کے انتخاب میں مدد دے سکتا ہے، تحقیق
فونٹ کا سائز

فونٹ کا سائز صارفین کو صحت مند کھانے کے انتخاب میں مدد دے سکتا ہے، تحقیق

کیا آپ نے کبھی رستوران کے مینیو میں کھانے کی کیلوریز کو دیکھ کر کم کیلوریزوالے کھانے کا انتخاب کیا ہے؟ نہیں، تو ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کم کیلوریز والے کھانے کے فونٹ سائز کو بڑھا دیا جائے تو یہ آپ کو صحت مند کھانے کی طرف راغب کر سکتا ہے۔

حال ہی میں واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک محقق کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، ریستوراں مینیوز پر غذائی معلومات کے ساتھ منسلک نمبروں کے فونٹ سائز کو ایڈجسٹ کرکے ریستوران آنے والوں کو صحت مند کھانے کا انتخاب کرنے کے لیے قائل کیا  جاسکتا ہے۔

ڈبلیو ایس یو اسکول آف ہاسپیٹیلیٹی بزنس مینجمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر، اور اس تحقیق کے مرکزی محقق روئنگ کائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ریستوران کے مینیو کارڈ میں 20 سے زیادہ مقامات ایسے ہیں جہاں انہیں پہلے ہی کھانے کی اس موجودہ تجویز کو اپناتے ہوئے کیلوری والے مواد کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

یعنی مینیو کے صفحے پر کم کیلوریز والے کھانوں کے لیے بڑے سائزکے فونٹ، جبکہ زیادہ کیلوریز والے کھانوں کے لیے چھوٹے سائز کے فونٹ استعمال کر کے صارفین کوصحت مند کھانوں کے انتخاب کی جانب متوجہ کر سکتے ہیں، اس طرح ان ریستورانوں کے کاروبارکو صحت مند کھانوں کے انتخاب کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اس تحقیق میں، جو حال ہی میں انٹرنیشنل جرنل آف ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ میں شائع ہوئی ہے، شرکاء سے کہا گیا کہ وہ کم صحت بخش کھانے جیسے بیف برگر اور گرلڈ چکن سینڈوچ جیسے صحت مند آپشن میں سے انتخاب کریں۔ پھران کے دو گروپ بنا دیئے گئے۔

پہلے گروپ میں نمبر ویلیوز اور فونٹ سائز کو ایک جیسا رکھا گیا، دوسرے گروپ میں، کم کیلرویز کے لیے بڑا فونٹ سائز استعمال کیا گیا اور یہ فونٹ سائز چھوٹا ہوتا گیا جیسے جیسے کیلوریز بڑھتی گئی۔

محققین نے یہ اندازہ لگانے کے لیے سوالات بھی کیے کہ شرکاء صحت کے بارے میں کتنے آگاہ تھےاور انہیں مختلف وقت میں جانچا گیا تاکہ ان کے فیصلوں پر وقت کتنا اثرانداز ہوتا ہے یا رکاوٹ بنتا ہے پیمائش کی جاسکے۔

نتائج کے مطابق دوسرے گروپ کے شرکاء، جنہوں نے بڑے فونٹس میں کم کیلوریزوالے کھانے دیکھے ان کا صحت مند آپشن کی طرف جھکاؤ کا زیادہ امکان تھا۔ جبکہ انہوں نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ وہ صحت کے بارے میں کم شعور رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بھی سب سے زیادہ متاثر ہوئے، خاص طور پر جب انتخاب کرنے کے لیے ایک مختصر وقت دیا گیا تھا۔

جو لوگ صحت سے متعلق بہتر آگاہی رکھتے تھے ان کے متاثر ہونے کا امکان کم تھا، اس کی وجہ یہ تھی کیونکہ وہ پہلے سے ہی صحت بخش خوراک کو پسند کرتے تھے۔

اس مطالعے میں جو طریقہ کار استعمال کیا گیا اسے نمبریکل اسٹروپ اثرکہا جاتا ہے، جو کم نمبروں پر زور دینے اور فیصلہ سازی کے عمل کو قدرے سست کرنے کے لیے غیر مطابقت کا استعمال کرتا ہے، تاکہ صارفین کو صحت مند مینیو کے اختیارات کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے ۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر