Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپخونخوا میں بارشوں سے 6افراد جاں بحق، 8 زخمی

Now Reading:

خیبرپخونخوا میں بارشوں سے 6افراد جاں بحق، 8 زخمی
خیبر پختو نخوا

خیبر پختو نخوا میں حالیہ بارشوں سے 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش سے خیبر پختو نخوا میں میں 3 مکانات کو نقصان پہنچاہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔

کے پی میں حالیہ بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مردان میں چھت گرنےسے 4بچے جاں بحق،5خواتین زخمی  جبکہ سوات میں مکان کی  چھت گرنے سےخاتون اور بچہ جاں بحق،3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر تخت بھائی ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Advertisement

گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسلا دھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، کوہ چلتن، کوہ زرغون پر ہلکی برف باری ہو رہی ہے، پنجگور اور گرد و نواح میں طوفانی ہوائیں چلیں جس سے بجلی کا نظام اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے، چمن شہر اور گرد و نواح میں بارش جب کہ کوژک ٹاپ، خواجہ عمران اور دوبندی کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، قلعہ عبداللہ میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر