وزیراعظم سٹیزن پورٹل کےذریعےموصول ہونےوالی درخواستیں 15 لاکھ سےتجاوز کرگئیں جن میں سے92% نمٹائی جاچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے 92 فیصد شکایات کو حل کر دیا گیا۔
PM Citizen Portal application crosses mark of 1.5 mn users within 15 mths, with 92% resolution of public complaints. This result is unprecedented in Pak & I commend my team for bridging the gap between citizens & govt depts. This is actual citizens' empowerment. #PCP #PMhazirHay
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2020
اپنے پیغام میں عمران خان نے مثالی کامیابی پرٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے اسکی نظیر نایاب ہے اور اس اقدام سے شہری حقیقت میں با اختیار ہوئے ہیں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں میں خلیج کم ہوئی ہے اور عوام کوصحیح معنوں میں بااختیار بنانے کایہ عملی نمونہ ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ پرائم منسٹر حاضر ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا تھا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ رشوت کی شکایات ہوتی ہیں، اب ہمیں کہیں بھی بیٹھ کر پتہ چل جائے گا کہ کہاں کیا ہو رہا ہے؟ کون سی وزارت کام کر رہی ہے۔
سٹیزن پورٹل کو سنجیدہ نہ لینے پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے طرز عمل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہریوں کی شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی ہیں جبکہ شکایات کا حل افسران بالا کے بجائے ماتحت اہلکاروں کے سپرد کیا جا رہا تھا۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ ان شکایات کے تدارک کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں سے جائزہ رپورٹ طلب کی گئی ہے اور وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
