حافظ نعیم الرحمان کا پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو برطرف کرنے کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سب جرائم اداروں کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میمن گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کی ناگہانی موت کی ذمہ دار حکومت ہے، حکومت کی نا اہلی کے باعث شہر میں جگہ جگہ کھلے ہوئے مین ہول نہ صرف بچوں بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی موت کے کنویں بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قبضہ میئر، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی حکومت کو اس سانحے کا جواب دینا ہو گا، جماعت اسلامی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، جشن آزادی مناتے ہوئے بچہ جان کی بازی ہار گیا، اس بچے کا مقدمہ کس کے نام ہو؟ مقدمہ اس کے خلاف ہو جس کے پاس اختیارات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے آپ کی حکومت ہے، چار ماہ قبل ڈوبنے والے بچے کی لاش آج تک نہیں ملی، میں حکومت سے مطالبات کرتا ہوں کے اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، شہر میں تین ہزار مین ہول پر ڈھکن نہیں ہیں، اس وقت حال یہ ہے کیا گوٹھ کیا شہر تمام جگہ منشیات چل رہی ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ سب جرائم اداروں کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے، ٹیکس ہمارے جیب سے جاتا ہے اور یہ حکمرانی کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کو کوئی اپنی مرضی سے ووٹ نہیں ڈالتا، میری اپیل ہے کہ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، اس حکومت کا کام صرف لوٹ مار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
