ڈریم گرل ٹو میں اننیا پانڈے کے انتخاب پر آیوشمان کا حیران کن انکشاف
آیوشمان کھرانہ نے ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرکے انکشاف کیا کہ “میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ وہ ایک شہری لڑکی ہے اور ڈریم گرل کےلئے اچھا انتخاب نہیں ہے۔
آیوشمان کھرانہ اپنی 2019 کی بلاک بسٹر کامیڈی ڈریم گرل کے سیکوئل کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
حالیہ فلم کی پروموشن کے لئے دئیے گئے ایک انٹرویو میں، اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے لیڈنگ لیڈی کے لیے صحیح انتخاب ہوں گی۔
آیوشمان نے انٹرویو میں کہا کہ میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ اننیا ایک شہری لڑکی ہے، اور وہ بھارت کے شہر متھرا کے ماحول سے کیسے مانوس ہو جائے گی لیکن اس نے واقعی اچھی طرح سے اپنے آپ کو اس ماحول اور کردار میں ڈھال لیا۔ ہمارے ملک میں ہر 10 کلومیٹر کے بعد لہجہ بدل جاتا ہے۔ لیکن وہ ہر لہجے کے ساتھ چل رہی تھی۔”
انہوں نے کہاکہ اگر آپ بمبئی کی لڑکی ہیں تو ان لہجوں کو پکڑنا مشکل ہے۔ میں تو پھر بھی ہندی بولتا ہوں، ہندی میں سوچتا ہوں تو مجھ سے پھر بھی ہو جاتا ہے لیکن اس نے فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ اور ہم نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ اننیا نے (2019) میں پتی پتنی اور وہ میں بھی کمال کام کیا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
