Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ سونف کے ان حیران کن فوائد سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ سونف کے ان حیران کن فوائد سے واقف ہیں؟
سونف

کیا آپ سونف کے ان حیران کن فوائد سے واقف ہیں؟

سونف کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور صدیوں سے اسے مختلف طبی مسائل سے بچنے کے لیے کھایا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو سونف کے ان فوائد کے بارے میں بتائیں گے جنہیں جدید طبی سائنس نے ثابت کیا ہے۔

  متعدد طاقتور نباتاتی مرکبات کا حصول

سونف میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے دائمی امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

سونف میں 28 سے زیادہ مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جراثیم اور ورم کش خصوصیات کے حامل ہیں۔

Advertisement

قبض دور کرے

سونف کی چائے سے معدے کے مسلز کو سکون پہنچتا ہے جس سے قبض سے ریلیف میں مدد ملتی ہے۔

سانس کی بو سے نجات

یہ سانس کو مہکانے کے لیے بھی بہترین ہے۔ کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف کھانے سے سانس میں بو پیدا نہیں ہوتی بلکہ سانس خوشبودار ہوجاتی ہے۔

کھانے کی خواہش پر قابو پانے کے لیے مفید

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے سے قبل سونف سے بنی چائے پینے سے لوگوں کو کم بھوک لگتی ہے اور وہ کم مقدار میں کھانا کھاتے ہیں۔

Advertisement

دل کی صحت کے لیے مفید

سونف کو کھانے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر سے امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کینسر سے ممکنہ تحفظ

سونف میں موجود طاقتور مرکبات سے دائمی امراض بشمول کینسر سے تحفظ مل سکتا ہے۔

مثال کے طور پر سونف میں موجود anethole کینسر سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ anethole سے بریسٹ کینسر سے متاثر خلیات کی نشوونما کم ہو جاتی ہے۔

Advertisement

ورم میں کمی لائے

سونف میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے جسمانی ورم میں کمی آتی ہے جس سے مختلف دائمی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے سے نجات

سونف کے استعمال سے پیٹ پھولنے اور اضافی گیس سے نجات پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سونف میں فائبر موجود ہوتا ہے جبکہ یہ جراثیم اور ورم کش بھی ہے جس سے بھی نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر