Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ بچی تشدد سے جاں بحق

Now Reading:

رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ بچی تشدد سے جاں بحق

رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ بچی تشدد سے جاں بحق

رانی پور میں 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا ہے جہاں خیرپور کرانی پورمیں 10 سال کی ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی ۔

معصوم بچی کےجسم پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیوز میں مبینہ تشدد کے واضح نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

معصوم بچی جہاں ملازمت کرتی تھی وہاں تڑپنےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، 10 سال کی بچی بااثر شخصیت کےگھر پر ملازمہ تھی تاہم بغیرپوسٹ مارٹم بچی کی فوری تدفین کئی سوالات کو جنم دینے لگی۔

ویڈیو میں جسم پر تشددکےواضح نشانات کے باوجود والدین بھی طبعی موت قرار دینےلگے ہیں۔

Advertisement

 پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کے مطابق بچی کی موت تشدد سے نہیں بلکہ طبعی تھی۔

والدین نے مؤقف میں کہا کہ غریب لوگ ہیں، بچی کو ملازمت کیلئے بھیجا تھا لیکن تشدد نہیں کیاگیا، فون آیا کہ بچی کی موت ہوگئی ہے آکر میت لے جاؤ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی موت جس گھر میں ہوئی ان سے رابطےکی کوشش کی گئی مگر مؤقف دینےسےانکار کر دیا گیا۔

ایس ایس پی خیرپور نے رانی پور میں 10 سالہ گھریلوملازمہ کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گمبٹ نعمان ظفر کو انکوائری آفیسر مقررکردیا۔

ایس ایس پی خیرپور کے احکامات پر اے ایس پی ،ایس ایچ او رانی پور نے لواحقین سے ملاقات کی اور بتایا کہ معاملےکی تمام پہلوؤں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچی کے والدین کابیان ہے کہ بچی کافی عرصے سے بیمار تھی، بعد از انکوائری مزید قانونی کارروائی کی لائی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر