
امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کو ڈرونز طیاروں کی فروخت بند کر دے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک امریکی اخبار نے آج اس معاملے پر بریفنگ حاصل کرنے والے افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ ایران پر زور دے رہا ہے کہ وہ روس کو مسلح ڈرونز کی فروخت بند کر دے.
اس مطالبے کی بڑی وجہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے وسیع تر غیر تحریری مفاہمت پر بات چیت ہو سکے۔
رپورٹ میں ایک ایرانی عہدیدار اور مذاکرات سے واقف ایک اور شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ روس کو مسلح ڈرونز کی فروخت بند کرے، جسے ماسکو یوکرین کی جنگ میں استعمال کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس اور ایران کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر خبر رساں ادارے کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور ایران کشیدگی کو کم کرنے اور ایران کے جوہری پروگرام پر وسیع تر بات چیت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ ایران کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرے کو کم کرنے کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت گزشتہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے ساتھ ہوئی ہے۔
ایران نے حراست میں لیے گئے چار امریکی شہریوں کو تہران کی ایون جیل سے گھر میں نظربند کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ پانچواں پہلے ہی گھر میں نظربند ہے۔
گذشتہ ہفتے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ ایران جنوبی کوریا میں ایرانی فنڈز میں موجود 6 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت حراست میں لیے گئے پانچ امریکی شہریوں کو رہا کر سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News