
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اعتماد پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور وزراء حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے تعاون سے آزاد کشمیر میں مالیاتی ڈسپلن قائم کر دیا ہے، ترقیاتی بجٹ کی مد میں مناسب رقوم مختص کی گئی ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو بڑی حد تک کم کر دیا گیا ہے، امید ہے کہ میرے وزراء کرام بھی اسی کو فالو کریں گے۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جائے گا، بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دیں گے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یسین، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، موسٹ سینئر وزیر، وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار نور، وزراء حکومت اور ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News