سنگاپور کی پولیس نے انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے سب سے بڑی چھاپہ مار کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سنگاپور پولیس نے منی لانڈرنگ کے خلاف اپنی سب سے بڑی تحقیقات میں لگژری گھروں، کاروں اور گھڑیوں سمیت تقریبا ایک ارب سنگاپور ڈالر ضبط کیے ہیں۔
چھاپوں کے دوران سونے کی سلاخیں، ڈیزائنر ہینڈ بیگز، شراب اور 23 ملین آسٹریلوی ڈالر نقد ضبط کیے گئے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا جن کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ تھے۔
سنگاپور میں اس طرح کے چھاپے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں، جہاں جرائم کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔
سنگاپور پولیس فورس نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کے روز شہر بھر میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے کچھ سب سے زیادہ مانگ والے علاقوں میں مکانات سمیت 94 املاک اور 50 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
منی لانڈرنگ اور جعل سازی کے الزام میں 31 سے 44 سال کی عمر کے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس چین، کمبوڈیا، ترکی اور وانواتو کے پاسپورٹ ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ گروپ بیرون ملک منظم جرائم کی سرگرمیوں بشمول گھپلوں اور آن لائن جوئے سے حاصل ہونے والی رقم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کرنے والے پولیس کے کمرشل افیئرز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ چیو نے کہا کہ ہم سنگاپور کو جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے بالکل بھی برداشت نہیں کرتے۔
ڈائریکٹر ڈیوڈ چیو نے کہا کہ ان مجرموں کے لیے ہمارا پیغام سادہ سا ہے کہ اگر ہم آپ کو پکڑیں گے تو ہم آپ کو گرفتار کر لیں گے۔

ڈیوڈ چیو نے مزید کہا کہ اگر ہمیں آپ کا ناجائز منافع مل گیا تو ہم ان پر قبضہ کر لیں گے اور ہم اپنے قوانین کی پوری حد تک آپ سے نمٹیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید 12 افراد تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں جبکہ 8 افراد اس وقت مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
ملک کے مرکزی بینک اور مالیاتی ریگولیٹر، مانیٹری اتھارٹی آف سنگاپور نے کہا ہے کہ وہ مالیاتی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے “جہاں ممکنہ طور پر آلودہ فنڈز کی نشاندہی کی گئی ہے”۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ان اداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو منی لانڈرنگ کے خلاف سرکاری تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
