
افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد تیسرے مالی سال کے آغاز پر پاکستانی برآمدات کو دھچکا لگ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جولائی میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں ماہانہ وسالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے، جون کے مقابلے جولائی میں افغانستان کیلئے برآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جولائی 2023 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 3 فیصد کمی ہوئی جبکہ افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 5 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز رہیں۔
اس کے علاوہ جون 2023 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ جولائی 2022 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 6کروڑ 9 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے پھل وسبزیوں کی برآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی اور اسی عرصے میں افغانستان کیلئے پلاسٹک و آرٹیکلز کی برآمدات میں بھی 72 فیصد کمی ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان کیلئے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس آلات کی ایکسپورٹس میں 19 فیصد کمی ہوئی جبکہ افغانستان کیلئے چینی، ربڑ، پیپر اور پیپر بورڈ کی ایکسپورٹس بھی گر گئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News