Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا اپنی شریک حیات کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہے، عثمان مختار

Now Reading:

میرا اپنی شریک حیات کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہے، عثمان مختار
عثمان مختار

میرا اپنی شریک حیات کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہے، عثمان مختار

عثمان مختار کے نام سے کون واقف نہیں، وہ پاکستانی ڈرمہ انڈسٹری کے ایک بہت ہی باصلاحیت اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایت کار بھی ہیں۔ ان کے پرستاران کے کام کو بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کسی بھی پروجیکٹس کو لینے کے بارے میں کافی محتاط رویہ رکھتے ہیں۔

عثمان تھیٹر، ڈراموں اور فلم تینوں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ایوارڈ یافتہ مختصر فلموں کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ وہ ایک انٹروورٹ شخصیت کے مالک ہیں اور بہت ہی کم سماجی میل جول کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ہمیشہ ہی ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ فوشیا کے پیار، زندگی اور اسلام آباد کے مہمان تھے جہاں انہوں نے اپنی شادی اور شریک حیات کے ساتھ رشتے کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

عثمان مختار کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچتے کہ کم عمری میں یا دیر سے شادی کرنے سے کوئی فرق پڑتا ہے۔ جلدی شادی کرنا بھی غلط نہیں ہے اور دیر بھی ٹھیک ہے، آپ اپنے لیے بہترین شخص سے شادی کریں۔ انہوں نے اہلیہ زنیرہ انعام کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ زنیرہ پہلے دوست تھیں اور ان کے رشتے کی سب سے اچھی بات ان کی دوستی ہے۔ وہ کچھ دوستوں کے ذریعے ملے اور پھردوستی ہوئی اور پھر ان کی شادی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی ان کی دوستی کی قدر کرتے ہیں انہوں نے کہا وہ دونوں ایک ساتھ طویل وقت بغیر بوریت کے گزار سکتے ہیں۔

Advertisement

عثمان نے اپنی محبت کی تعریف بھی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محبت  بوائے فرینڈ/گرل فرینڈ یا شوہر/بیوی تک محدود ہوتی ہے۔ لیکن محبت دراصل انسان کے ہر رشتے میں ہوتی ہے، جیسے کوئی اپنی ماں سے پیار کرتا ہے۔ محبت، دوستی ہر رشتے میں ہوتی ہے اور اسے صرف رومانس تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر