نگراں حکومت کے بعد بھی کام ہوتا نظرآئے گا، مرتضیٰ وہاب
مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے بعد بھی کام ہوتا نظرآئے گا۔
کراچی میں مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نےڈائنوسارسفاری پارک کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہرمیں کام ہوتا نظرآرہاہے، لوگ ڈھکن چوری کی ویڈیو بناتے ہیں لیکن روکتے نہیں ہیں۔ ڈھکن چوروں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کراچی کےبڑے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہےہیں، نگراں حکومت کےبعدبھی کام ہوتانظرآئےگا۔ عوام کی فلاح وبہبودکیلئےجوکام شروع کیےوہ مکمل ہونگے۔
مئیرکراچی نے کہا کہ ہم نے جوہرچورنگی انڈرپاس کاکام مکمل کرلیا، انڈرپاس کوجلد شہریوں کیلئےکھول دیں گے، لیاری میں پانی کی پائپ لائنیں ٖڈالی جارہی ہیں دورہ کریں گے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کا پہلا جدید ترین ڈائنو سار پارک ہے، پارک میں چلنے والےمتحرک ڈائنوساربھی موجودہیں۔ بلاول بھٹو نے کہاتھا شہرمیں بلاتفریق کام ہوگا۔ شہریوں کو مزید تفریح سہولیات مہیا کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
