
حکومت نے چیف سیکرٹری سندھ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد فرخ عالم عرفان چیف سیکرٹری سندھ کو تعینات کیا گیا ہے، گریڈ بائیس کے محمد فرخ عالم عرفان سیکرٹری ہاوسنگ تعینات تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ حکومت نے سیکرٹری قومی ورثہ فارینہ مظہر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
گریڈ بائیس کی فارینہ مظہر کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
اس کے علاوہ حکومت نے سیکرٹری میری ٹائم افئیرز غفران میمن کو عہدے سے بھی ہٹا دیا جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس کی گریڈ بائیس کی افسر ارم انجم خان کو سیکرٹری میری ٹائم افئیرز تعینات کردیا گیا۔
پاکستان آڈٹ اینڈ آکاونٹس کے گریڈ بائیس کے افسر غفران میمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News