
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا
پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو کارکنوں کو تمیز و تہذیب سکھائے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پی ٹی آئی چھوڑی تو کچھ بچے سوشل میڈیا پر بیٹھ کر گالیاں دے رہے تھے، لیڈر نے انہیں تمیز اور تہذیب نہیں سکھائی۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو کارکنوں کو تمیز و تہذیب سکھائے، جو کہتے تھے کہ پرویز خٹک اکیلا ہے آج وہ اکیلا ہے اور نوشہرہ میرے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غرور کرتا ہے اور غرور اللہ کو پسند نہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی ائی کا صفایا نہ کیا تو نام بدل دینا، پی ٹی ائی کی جتنی خدمت میں نے کی ہے کوئی نہیں کرسکتا، 2013 تحریک انصاف کی کامیابی ان الیکٹیبلز کی وجہ سے تھی جو میرے ساتھ آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میری وجہ سے پی ٹی ائی اقتدار میں آئی تھی، عمران خان ہر تقریر میں کے پی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے۔ نوجوانوں آپ کو غلط فہمی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئے گا اور نیا پاکستان بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خاک نیا پاکستان بنائے گا۔ انہوں نے میرے جیسے بندے کو بھی بیوقوف بنایا۔ مجھے یقین ہے کہ کے پی کے عوام ہمارے ساتھ ہوں گے۔ وہ منشور بنائیں گے جو قابل عمل ہوگا۔ عوام سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News